• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی لڑائی ،ملتان کچہری میدان جنگ بن گئی

Children Fighting A Court Battle In Multan
ملتان کچہری میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،وکیل کے بیٹے نے شہری کے بچے کو مارا تو وہ عدالت پہنچ گیا ،کمرہ عدالت میں داخلے سے قبل ہی دونوں گتھم گتھا ہوگئے ۔

ملتان کچہری میدان جنگ بن گئی،شہری منظور وکیل کے بیٹے خلاف درخواست جمع کرانے کے لئے عدالت آیا تو عبدالقیوم ایڈووکیٹ سے اس کا آمنا سامنا ہوگیا ،بات لڑائی تک بڑھ گئی ۔

اپنے ساتھی کی لڑائی دیکھ کردیگر وکلا ءبھی میدان میں کود پڑےاور شہری پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی اور خوب تشدد کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔

شہری منظور نے الزام لگایا کہ عبدالقیوم ایڈووکیٹ کے بیٹے نے بلاوجہ میرے بچے پر تشدد کیا، وہ اس حوالے سے درخواست دینے کے عدالت آیاتھا ،جہاں مجھ پر بھی تشدد کیا گیا ۔
تازہ ترین