• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار بھڑکیں مارنا چھوڑیں، سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر قوم کو جواب دیں، مرادعلی شاہ

ٹنڈوآدم (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھڑکیں مارنا چھوڑیں، منی لانڈرنگ کیخلاف کاروائی کریں، چوہدری نثار جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی، چوہدری نثار کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کا جواب دیں کیونکہ قوم مطالبہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم  ایم این اے روشن جونیجو، سابق ایم این اے محمد خان جونیجو، مشیر وزیراعلی سندھ اصغر علی خان جونیجو کی جانب سے فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں کو دی گئی ضیافت کے موقع  پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے مسئلہ پر وفاق سندھ کو  اس کے حصے کی پوری ادائیگی نہیں کررہا اور سندھ کے ساتھ ذیادتی ہو رہی ہے۔ تقریب میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور، ایم این اے شگفتہ جمانی ، صوبائی وزیر نثار کھڑو، سہیل انور سیال ، ایم پی اے شاہد خان تھہیم،ضلع کاؤنسل سانگھڑ کے چیئر مین خادم حسین رند، ڈی سی سانگھڑ عمر فا روق بلو ، ایس ایس پی سانگھڑ سمیع اللہ سومرو، اے ڈسی ون زوہیب مشتاق، اے ڈی سی ٹو سردار ریا ض حسین لغاری، علی حسن ہنگورجو،سید ممتاز شاھ، حاجی محمد حسن چانڈیو، شکیل احمد مری،سمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین