• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علمائے پاکستان کی ملتان و خانیوال اضلاع کی کنویننگ باڈی کا اعلان کر دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سینئرنائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے ملتان و خانیوال اضلاع کی کنویننگ باڈی کا اعلان کر دیا اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31جنوری تک علاقائی تنظیموں کے انتخابات کے علاوہ ضلعی انتخابات کے انعقاد کو پایا تکمیل تک پہنچائیں، ضلع ملتان کی کنویننگ کمیٹی میں مولانا صاحبزادہ محمد عثمان پسروری، ارشد اقبال نیازی،سجاد علی حامدی شامل ہیں جبکہ عاشق علی قادری کو شجاع آباد اور جلالپور پیر والا کیلئے کنوینئر نامزد کیا گیا ہے اسی طرح ضلع خانیوال کیلئے صاحبزادہ مولانا عزیز الرحمنٰ مجددی(چیئرمین ) غلام فرید حامدی،پیر منیر احمد شاہ پر مشتمل کنویننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
تازہ ترین