ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے طلبا کا ملتان میں پڑھنے پر اصرار نے انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کیمپس کے طلبا جو بی ٹیک اور ڈپلومہ ان ہیلتھ اینڈ فیزیکل پڑھتے تھے کو یو ای ٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شفٹ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا مگر طلبا نے اس کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے بی زیڈ یو کے ساتھ پڑھنے کا مطالبہ کیا جس کیلئے 23دسمبرکو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے دوسری طرف یونیورسٹی حکام پریشان ہیں اس مسئلہ کو کیسے حل کیا جائے کیوں دونوں مضامین یونیورسٹی میں نہیں پڑھائے جاتے ایسے میں طلبا کے مطالبات کیسے پورے کئےجائیں ذرائع کے مطابق اس بارے یونیورسٹی حکام آج مشاور ت کریں گے۔