کوئٹہ(پ ر)جمعیت س ضلع کوئٹہ کے امیر و صوبائی نائب امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی سے جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا نجم الدین درویش نے ملاقات کی اس موقع پر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ جمعیت س ہر قسم کی کرپشن اور اقرباء پروری کیخلاف ہے اس سے قبل جمعیت (س) نے ضلع ژوب کے فش فارم بننے کیخلاف خدشات کا اظہار کیا تھا اور میڈیا سمیت چیف سیکرٹری صوبائی محتسب متعلقہ وزیر اور محکمہ کے سیکرٹری کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا مگر شنوائی نہیں ہوئی تاہم سبکزئی ڈیم کے قریب فش فارم پر بنی ہوئی انکوائری کمیٹی نے ہمارے خدشات درست کردیئے اب ڈی جی اور سیکرٹری سمیت ریونیو اور دیگر تمام افسران کو شامل تفتیش ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ موجودہ فش فارم کیلئے کھدوائی گئی زمین کی قیمت حکومت نے ادا کی لیکن زمین کا انتقال فش فارم کے نام پر نہیں ہوا کیونکہ اسی زمین کا انتقال نہیں انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے کرپشن کیخلاف اقدامات قابل تحسین ہیں۔