• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی مردان کے سنڈیکیٹ کا اجلاس اختتام پذیر

پشاور (خبر نگار خصوصی ) وومن یونیورسٹی مردان کے سنڈیکیٹ کے پہلا اجلاس گزشتہ روز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل آفس پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کی۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی کی رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرعدنان سرور، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد نسیم، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ ناصر امان اور ڈپٹی سیکرٹر ی محکمہ اعلیٰ تعلیم اسد جان کے علاوہ جسٹس(ر) رضا خان سمیت دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف امور پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ماڈل سٹیچیوٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین