گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین قرار دے دیا گیا تھا،الیکشن کمیشن کی طرف سے وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی پر پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جانے پر پابندی عائد تھی جس وجہ سے کوئی رکن اسمبلی پولنگ اسٹیشن نہ پہنچا۔ موبائل فون پولنگ اسٹیشنوں کے اندر لے جانے پر پابندی تھی جس کی خلاف ورزی کی جاتی رہی۔