پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آج آصف زرداری پاکستان میں موجود ہیں، مفاہمت کی سیاست میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔
سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ آصف زرداری ہمیشہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت رہے، اگر آج کارروائی نہ ہوتی تو بہت بہتر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی حکمت عملی عوام کے لیے ہے، ہم دھرنوں کی نہیں مفاہمت کی بات کرتے ہیں، ہم لوگوں سے لڑنا نہیں چاہتے۔
رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ایک پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں، جہاں پارٹی کہے گی کام کروں گا، پیپلزپارٹی نے صوبے کو خومختاری دلائی۔