گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کامیابی کے بعد اظہار تشکر کے لئے چیئرمینوں اور ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن ہاؤس گوجرانوالہ پہنچے جہاں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن گوجرانوالہ و ایم این اے شازیہ سہیل میر نے ان کا استقبال کیا ،میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کو فقید المثال کامیابی پر مبارکباد دی گئی شازیہ سہیل میر نے کہاکہ پہلی بار گوجرانوالہ کی عوام نے پارٹیوں سے بالا ترہو کر شیخ ثروت اکرام پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے بھاری کامیابی سے ہمکنا رکیا ہے ہم پارٹی کا اور عوا م کا بھی دل کی گہرائیو ں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک بہترین انسان کو نمائندگی دی۔