• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیل کریم ڈھیڈھی پر 14 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک معروف بزنس مین اور ان کے اداروں کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں آئندہ سماعت پر عقیل کریم ڈھیڈی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مدعا علیہ عقیل کریم ڈھیڈی کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں ۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی غلام مصطفیٰ لغاری کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عقیل کریم ڈھیڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عقیل کریم ڈھیڈی کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ آئندہ سماعت پر عقیل کریم ڈھیڈی پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔عدالت نے سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔استغاثہ کے مطابق11جنوری 2016 کوعقیل کریم ڈھیڈی اور نجی ٹی وی چینل(دن نیوز) نےمذکورہ بزنس مین اور ان کے اداروں کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس پر عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف عدالت میں فوجداری استغاثہ دائر کیا گیا۔ مدعا علیہ عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے مذکورہ بزنس مین ، ان کے اسپانسرز اور کمپنیوں اور اداروں کے خلاف ایسا تاثر پیدا کیا جارہاہے جیسے وہ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔ اس طرح قانون کے پابند ان اداروں کی ساکھ متاثر ہورہی ہے اور عوام الناس میں منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت نے ابتدائی انکوائری اور زیر دفعہ 499/500  PPC  کے تحت مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی۔
تازہ ترین