• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو کا ملتان میں چھاپہ،بینک نادہندہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ملتان میں چھاپہ مار کر خادم علی شاہ بخاری بینک (موجودہ بینک اسلامی) کے قرض نادہندہ محمد ارشد لطیف کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق محمد ارشد لطیف ہلٹن ٹرانس لمیٹڈ نامی ٹرانسپورٹ کمپنی کا ڈائریکٹر ہے جو کہ خادم علی شاہ بخاری بینک کے 14 کروڑ کی دانستہ نادہندہ ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ملزم کو 24 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اسی کیس میں کمپنی کے دوسرے ڈائریکٹر قمر محمود خان کو نومبر 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین