لندن( نیوزڈیسک) باکسنگ ڈے کی شاپنگ قبل از کرسمس بڑے پیمانے پر رعایتی سیل کی وجہ سے مندی کاشکار ہے، ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی، سروے رپورٹ کے مطابق 23 فیصد برطانوی شہری باکسنگ ڈے کے موقع پر شاپنگ کریں گے جبکہ گزشتہ سال اس موقع پر شاپنگ کرنے والوں کی شرح32فیصد تھی، بارکلے کارڈ کی رپورٹ کے مطابق 20 فیصد افراد کرسمس کے موقع پر خریداری کریں گے جبکہ گزشتہ سال اس موقع پر خریداری کرنےوالوں کی شرح 26فیصدتھی، جبکہ ہر ساتواں فرد یعنی 15فیصد افراد کرسمس پر خریداری کریں گے۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ خریداری کم ہونے کی وجہ بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے کے موقع پر بڑے پیمانے پر رعایتی سیل ہے، اور یہ سلسلہ دسمبر تک جاری رہے گا۔رپورٹ میںکہاگیاہے کہ جو لوگ کرسمس کے دن خریداری کرکے اپنا دن ضائع کریں گے ان میں 28فیصد وہ لوگ ہیں جو انتہائی زیادہ رعایت کاموقع ضائع نہیں کرنا چاہتے جبکہ 11فیصد افراد اپنے دوستوں اورفیملی کے افراد کیلئے رعایتی شرح پر تحائف تلاش کریں گے۔