• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے ناراض اراکین پر میڈیا میں بیانات پر پابندی لگادی

پشاور(نمائندہ جنگ) ضلع کونسل کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اس موقع پردو ایم پی ایز اور ضلع کونسل پشاور کے نائب ناظم سید قاسم علی شاہ بھی موجود تھے،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ضلع کونسل کا مسئلہ میڈیا میں اچھالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناراض اراکین پر میڈیا میں بیان بازی پر پابندی عائد کر دی جبکہ ناراض اراکین کو 2جنوری کو اپنے مطالبات واضح طور پر پیش کرنے کیلئے دوبارہ ملاقات کیلئے طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ناراض اراکین سے ضلع ناظم کی مخالفت کرنے کی ٹھوس وجہ بھی مانگ لی۔
تازہ ترین