اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہناہےکہ پاکستان کی شناخت امن ہے ،دہشت گردی سےپاکستانیوں کا کوئی تعلق نہیں ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتےہیں کہ آصف زرداری 18 ماہ بعدآئے ہیں، نہیں چاہتے کہ کوئی سخت بات کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق اوروزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کرسمس امن ٹرین کا دورہ کیا۔ میڈیاسےگفتگو میں سردار ایازصادق کاکہناتھاکہ پاکستانیوں کا دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں، کرسمس امن ٹرین دیکھ کرمزہ آگیا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ 27دسمبرآئےگا اور خیریت سے گزرجائےگا،مولا بخش چانڈیو کی کسی بات کا بُرانہیں مناتے،آصف زرداری ڈیڑھ سال بعدآئےہیں،کوئی سخت بات نہیں کرنا چاہتے، وہ سیاست بھی کریں اور اپنےنوخیز بیٹے کی تربیت بھی۔
خواجہ سعد ر فیق کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی، لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہورہی ہے ،یہ تبدیل شدہ پاکستان ہے، جب بھی نواز شریف کی حکومت آتی ہے،ملک ترقی کرتاہےاور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ جاتےہیں۔