پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک ایک ہفتہ کے دورے پر آج چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی حکومت کے ذمہ داران اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرکے انہیں صوبہ میں سرمایہ کاری پر آمادہ کریں گے، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک آج بروز پیر ایک ہفتہ کے دورے پر چین روانہ ہوں گے جہاں وہ 31دسمبر تک قیام کے دوران چینی حکومتی شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرکے انہیں صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے ’’ جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک چینی حکام سے سی پیک کے معاملہ پر بھی بات کریں گے، واضح رہے کہ پاکستان سے چین روانہ ہونے والے پرویز خٹک سمیت چاروں وزراعلیٰ اور صنعت کار شامل ہیں۔