گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)موسم سرما کی چھٹیاں ہونے سے بس اسٹینڈز پر مسافروں کا رش بڑھ گیا، مسافروں کا رش بڑھنے سے گاڑیوں کی بھی قلت پڑگئی مسافروں کو کئی کئی گھنٹوں تک انتظار کرنے کے بعد ایک آدھ گاڑی میسر ہونے لگی،گوجرانوالہ شہر کے بس اسٹینڈ پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ،موسم سرما کی چھٹیاں ہوتے ہی اپنے رشتہ داروں کی طرف جانیوالی فیملیوں نے بس اسٹینڈز کا رخ کر لیابس اسٹینڈز پر ایک دم رش بڑھنے سے گاڑیوں کی قلت میں اضافہ ہو گیافیملیاں کئی کئی گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد ایک آدھ گاڑی میسر ہو رہی ہے۔