• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی براہ راست شمولیت کا امکان، ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ سمیت تمام عالمی میچوں میں چار کوارٹرز کے فارمیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کا استعمال اگلے سال یکم جنوری سے ہوگا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے ورلڈ کپ2018 میں 16 ٹیموں کی شرکت اور تمام بین الاقوامی میچوں میں15 منٹ کے چار کوارٹرز متعارف کروانے کی منظوری دیدی۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شامل کیے جانے کے بعد اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ پاکستانیٹیم 2018 کے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کر جائے گی۔ ماضی میں ورلڈ کپ میں بارہ ٹیمیں شرکت کرتی تھیں، ایف آئی ایچ کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ماہ دبئی میں ہاکی ریولوشن پارٹ 2 کانفرنس میں ان دو بنیادی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ ایف آئی ایچ کی کمپی ٹیشن کمیٹی کی سفارش پر کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد اب 2018 ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ کا فاتح کوارٹر فائنل تک رسائی کرے گا اور گروپ میں آخری نمبر پر رہ جانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ورلڈ کپ 2022 میں بھی 16 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ایونٹ کو 16 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس قانون کے آنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو کوالیفائنگ مرحلے میں نہیں جانا پڑے گا جبکہ قومی ٹیم اپنی بدترین کارکردگی کے باعث گزشتہ ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہوگئی تھی۔
تازہ ترین