ملاکنڈ‘بٹ خیلہ (نمائندگان جنگ )وزیر اعظم کے مشیر انجینئرآمیر مقام نے کہا ہے زرداری صاحب اپنے ساتھ ریٹرن ٹکٹ بھی ساتھ لائے ہیں ،بلاول ل بھی وزیر بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔بلاول کو نہیں پتہ کہ پنجاب میں پی پی کے ووٹوں کی تعداد چار ہزار ہوگئی ہے پرویز خٹک کہتے ہیں کہ انہیں کرپشن نظر نہیں آتی پرویز خٹک خود سر سے پاوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں پرویز خٹک کو کرپشن کیسے نظر آئے گی پرویز خٹک کو پشاوری ٹانگے میں رخصت کرینگے صوابی میں عمران خان نے سی پیک منصوبے کے خلاف احتجاجی جلسہ کیا عمران خان تخریب کاری کے جلسے کریں اور میاں نواز شریف تر قی کے جلسے کرینگے خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا تخریب کاری نہیں تر قی کا ہے خیبر پختونخوا کے عوام تر قی چاہتے ہیں دھرنے نہیں اے این پی کی لا لٹین کا دور گزر گیا ہے لالٹین میں تیل ڈالنے کا کو ئی فائدہ نہیں۔ مالاکنڈ ایجنسی کے علاقہ تھانہ میں 220KVAبجلی گرڈاسٹیشن کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ بجلی گرڈاسٹیشن مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے مردان گرڈ اسٹیشن سے بانوے کلومیٹر لائن اسی گرڈ اسٹیشن سے منسلک کی جائے گی جس سے مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اور یہ منصوبہ اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے مقامی سابق ایم این اے نے گرڈ اسٹیشن افتتاح کا بورڈ لگا کر پانچ سال تک عوام کو دھوکے میں رکھا لیکن آج ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا انہوں نے کہا کہ صوابی میں عمران خان کا جلسہ سی پیک کے خلاف تخریب کاری کا جلسہ تھا جس کے لئے پورے صوبے کے کارکنان اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا لیکن اس کے باوجود صوابی کے عوام نے عمران خان کا جلسہ بری طرح مسترد کیا ان کی سوچ اور ذہن تخریب کاری پرمبنی ہے جبکہ ہمارا ایجنڈا ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ہے آئندہ الیکشن میں نوشہرہ اور صوابی سے پی ٹی آئی کا جنازہ نکالیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بھر پور کامیابی مسلم لیگ پر عوام کے اعتماد کامظہر ہے وہاں بھی پی پی پی اور عمران کو عوام نے مستردکیا انہوں نے کہا کہ میاںنواز شریف نے خیبر پختون خوا کے لئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جس کے ثمرات رفتہ رفتہ عوام تک پہنچیں گے ۔