• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کمل ہاسن کیساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز ہے، شرتی ہاسن

ممبئی(جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ شرتی ہاسن نے کہا ہے کہ 2016 ان کیلئے خود کو دریافت کرنے کا سال رہا۔ اداکارہ جنہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،نے کہا کہ اس سال کی پروفیشنل ترجیحات مختلف رہیں، میں نے کچھ ایسی چیزوں کیلئے منع کیا اسکے برعکس میں ماضی میں انہیںقبول کرتی رہی تھی۔اداکارہ جلد ہی اسکرین پر اپنے والد اور تامل فلموں کے سپر اسٹار کمل ہاسن کے ساتھ پہلی بار نظر آئیں گی۔اسپائی کامیڈی ایڈونچر فلم کی ہدایات وشواروپم کررہے ہیں،جو خود بھیاداکار رہے ہیں۔ جب اداکارہ سے ان کے والد کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت شاندار تجربہ رہا، میرے والد ہونے کے علاوہ میں انہیں اداکار ہونے کی حیثیت سے بھی پسند کرتی ہوں،اگر میں ان کی بیٹی نہ بھی ہوتی تب بھی میرے لئے ان جیسے بڑے اداکارکے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے، میں نے سے بہت کچھ سیکھا، ہم نے فنکاروں کی طرح ساتھ کام کیا، ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا اور یہ میرے کیریئر کیلئے ایک سنگ میل ہے۔کمل ہاسن کی حال ہی میں گوتم تاندی مالا سے علیحدگی ہوئی ہے،13 سال سے وہ دونوں ساتھ تھے۔جب اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد سمیت کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔شرتی ہاسن نے تامل اور تیلگو فلموں جیسے پولی(2015) اور پرمام(2015) میں کام کیا اور ہندی فلموں روکی ہینڈسم اور گبر از بیک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں 25 برس قبل ہی ملیالم اور بنگالی فلم انڈسٹری میں تبدیلی آچکی تھی، میرے والد کے دور میں تامل فلموں کے پاس غیر معمولی اسکرپٹ تھےجو اب ہمارے پاس نہیں ہیں،ایک اداکار کیلئے یہ اہم ہے کہ وہ کمرشل اور متوازی سینما کے درمیان توازن کو برقرار رکھے، کمرشل فلمیں انڈسٹری کے بزنس کیلئے ضروری ہیں مگر بامقصد فلموں کا بننا بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین