• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ،بہاولپور میں تھانیدار،تحصیلدار،پٹواریوں سمیت متعدد افسروں کی گرفتاری کا حکم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن بہاولپور نے تھانیدار اورتحصیلدار اورپٹواریوں سمیت متعدد افسران وملازمین کیخلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوی کے بعدگرفتاریوں کاحکم دیدیا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق محمودبخاری نے گزشتہ ہفتہ کے دوران بہاولپورریجن کے متعدد افسران وملازمین کیخلاف درج مقدمات پرجوڈیشل ایکشن اورزیرسماعت انکوائریوں پرمقدمات کے اندراج کاحکم دیاجن میں تھانہ صدراحمدپور شرقیہ میں راشد سلیم کی درخواست پرریٹائرڈ تحصیلدار محمدعلی گھلو، نذیراحمدپٹواری، حافظ عبدالرحیم، عبدالخالق، رضیہ بی بی، اللہ بچایااورمحمدمٹھو کیخلاف درج مقدمہ جعلسازی اورفراڈ کے ذریعے رقبہ کاانتقال منظورکرنے پر جوڈیشل ایکشن کی منظوری دیدی ہے جعلی اورفرضی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے الزام میں محمداسلم شاہ کی درخواست پرتھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر بہاولپورمیں درج مقدمہ کے ملزم محمداقبال جوئیہ سیکرٹری یونین کونسل نمبر53 بہاولنگر کیخلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی سی سی بی فنڈز میں خردبرد کرنے پرعبدالحی چیئرمین سی سی بی، شبیراحمدٹھیکیدار کیخلاف درج مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یارخاں پرجوڈیشل ایکشن منظورکردیاہے اس طرح مقبول بی بی کی درخواست پر اصل چیک گم کرنے پرمحمدنوازسب انسپکٹرتھانہ سٹی چشتیاں کیخلاف کسان پیکیج کے دوران بھاری رقم خردبرد کرنے کے الزام میں عبدالغنی کی درخواست پر محمدظفرکاہلوں پٹواری حاصل پور، سیدہ آصفہ خانم کی درخواست پربوگس اقرارنامہ بعہ نامہ تیارکرنے کے الزام میں زاہدحنیف اسٹامپ فروش شمس الدین پرائیویٹ شخص مسماۃ مہرالہی کی درخواست پراختیارات کاناجائز استعمال اورمنتھلیاں وصول کرنے کے الزام میں  شیخ عبدالرشید کلرک ٹی ایم اے ہارون آباد کیخلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق محمودبخاری نے بتایاکہ قانون شکنی اوررشوت ستانی کے مرتکب افراد قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے۔ 
تازہ ترین