گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)لو میرج کرنیوالے نوجوان نے چھریاں مار کرسسرالی خاندان کو زخمی کر دیا ، منڈیالہ وڑائچ کرسچن کالونی کے رہائشی وقاص نامی نوجوان نے اپنے رشتے داروں کی بیٹی کرن کے ساتھ 2ماہ قبل لو میرج کی تھی جس کا کرن کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو رنج تھا جس پر کرن کے گھر والوں نے وقاص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وقاص کے بھائیوں نے چھریوں کے وار کر کے 40سالہ خالد ، 55سالہ رانی ، 45سالہ اشرف اور 75سالہ اشیر کو شدید زخمی کر دیا اس جھگڑے کے دوران وقاص کا بھائی عارف بھی زخمی ہو گیا، زخمیوں کو طبی امد ادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔