گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے عوام ایک طرف جہاں نوٹوں کے حصول کیلئے بینک اور اے ٹی ایم کی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے پریشان نظر آرہے ہیں وہیں بعض مقامات پر پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے ۔بھارتی ریاست گجرات میں ایک میوزیکل پروگرام کے دوران مقامی گلوکاروں پر چالیس لاکھ سے زائد روپے کے نوٹوں کی بارش کی گئی جن میں زیادہ تر دس بیس اور سو کے نوٹ شامل تھے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعدعوام کی جانب سے مودی سرکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔جی ہاں، یہ ویڈیو کسی ایسے ملک کی نہیں جہاں پر لوگ خوشحال زندگی کے مزے لے رہے ہیں بلکہ اس بھارت کی ہے جہاں نوٹوں کے بحران نے کئی غریب بھارتیوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی گجرات میں مذہبی پروگرام کے دوران ایسی ہی رقم لٹائی گئی تھی ۔