فیصل آباد( خبر نگارخصوصی) ضلع بھرمیں ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے ہمہ نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلہ میں ہاکی گراؤنڈز کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو خاطرخواہ سہولتیں فراہم کریں گے۔ڈی سی او سلمان غنی نے یہ بات ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن،گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول اور صابریہ سراجیہ سکول پیپلز کالونی کی گراؤنڈز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ڈی سی او نے کہا کہ سٹیڈیم کی آسٹروٹرف کی تبدیلی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔پیپلز کالونی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جدید 5 - اے سائیڈ ہاکی گراؤنڈ قائم کی جائیگی جس میں نئی طرز پر پانچ پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہاکی کے کھلاڑی کھیل سکیں گے اور کرکٹ ٹونٹی ٹونٹی کی طرح یہ تیز ترین کھیل ہوگا۔