گوادر اب پاکستان کا بہت ہی اہم اور نمایاں شہر بنتا جا رہا ہے۔ اس کی موجودہ آبادی پچاسی ہزار نفوس پر مشتمل ہے، مگر یہاں کے لوگ پانی کی قلت کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ خصوصاً موسم گرما میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے پینے کے قابل پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے لوگ مجبوراً سمندر کے پانی کو اُبال کر استعمال میں لاتے ہیں۔ گوادر میں صرف ایک ’’انقارہ ڈیم‘‘ موجود ہے جس کے پانی کو چھ سے آٹھ مہینے تک محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔ اِس سے مکران کے مغربی علاقوں کو بھی پانی مہیا کیا جاتا ہے، مگر اب قحط سالی کی وجہ سے انقارہ ڈیم میں پانی کی سطح بہت نیچے آگئی ہے۔ گوادر اب ایک انٹرنیشنل شہر بن رہا ہے یہاں میٹھے پانی کی فراوانی ہونی چاہئے۔ لہٰذا وفاقی اور بلوچستان کی صوبائی حکومت یہاں ڈیمز تعمیر کرنے کے علاوہ ڈی سیلینشن پلانٹ بھی لگائے۔
(فیضان جاوید)
chfaizan81@yahoo.com
.