• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر اور لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی برسی پر سخت حفاظتی انتظا ما ت

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کی قائد شہید بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی کی تقریبات کے موقع پر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے، دونوں ڈویژن میں پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا، آئی جی سندھ مشتاق مہرنے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات کے موقع پر امن وامان کی فضا کو بحال رکھنے اور سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے دو روز تک اپنا کیمپ قائم رکھا اور آئی جی سندھ کی نگرانی میں حفاظتی انتظامات کو عملی جامہ پہنایاگیا،  برسی کی تقریبات کے موقع پر 14زارپولیس اہلکارتعینات کئے گئے تھے جن میں سادہ لباس پولیس اہلکار بھی شامل تھے جبکہ کراچی سے 500تربیت یافتہ کمانڈوز کی خدمات خصوصی طور پر حاصل کی گئیں تھیں اور انہیں مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا، آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کی ہدایات پر پیپلزپارٹی کی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے، 14 ہزارپولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی سے 500پولیس کے تربیت یافتہ کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا تھاجو امن وامان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لئے تعینات رہے جبکہ گڑھی خدا بخش اورنو ڈیرو جانے والے راستوں پر ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے بھی 700اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ آئی جی سندھ پولیس نے برسی کی تقریبات سے قبل گڑھی خدا بخش سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور برسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، برسی کے موقع پر امن وامان کے بہتر انتظامات کرنے پر آئی جی سندھ نے برسی کی تقریبات کے موقع پر امن وامان کی فضا کو مکمل طور پر بحال رکھنے اور ٹریفک کے نظام کی بحالی کے لئے کئے گئے انتظامات پر ڈی آئی جی سکھرکیپٹن (ر) فیروز شاہ، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ ، ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت دیگر پولیس افسران کی کوششوں کو سراہا ۔
تازہ ترین