• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایکسائز پنجاب کا راولپنڈی اور جہلم کے دفاتر کا دورہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول محمد اکرم اشرف گوندل نے گذشتہ روز راولپنڈی اور جہلم ایکسائز دفاتروں کا دورہ کیا اور اس دوران ڈائریکٹر ایکسائز سمیت تمام ای ٹی اوز ، اے ای ٹی اوز اور انسپکٹروں سے الگ الگ میٹنگز کیں اور عملہ پر زور دیا کہ پراپرٹی ٹیکس کی ریکوریوں کو بہتر بنایا جائے، ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب نے بدھ کو صبح جہلم دفتر کا دورہ کیا اور پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے بعد ازاں سہ پہر چار بجے راولپنڈی ایکسائز آفس کا دورہ کیا ، پہلے انہوں نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل کے دفتر میں راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال کے ای ٹی اوز ، اے ای ٹی اوز سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے جہاں راولپنڈی کی ریکوری پر دبے لفظوں میں بعض عملہ کی تعریف کی وہاں رواں مالی سال کی پراپرٹی ٹیکس کی ریکوریوں کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے ہدف کو ہرصورت میں پورا کیا جائے ، بعد ازاں ڈی جی ایکسائز نے کانفرنس روم میں تمام پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں سے الگ ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ ریکوری کو مزید بہتر بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ ماہ پھر وہ راولپنڈی کا دورہ کرینگے۔
تازہ ترین