• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ کو چنگ کیمپ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرناہے،اصغر بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے خزانچی اور سندھ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ نے کہا ہےایس ایس بی ونٹر باکسنگ کو چنگ کیمپ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور انہیں جدید تربیت دے کر بہترین باکسر بنانا ہے۔ وہ پاک نیشنل باکسنگ کلب پیلپز اسپورٹس کمپلکس ماری پور روڈ لیاری میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے 15 روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ انڈر 14 ونٹر باکسنگ کو چنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں اور کوچز سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کا حصول آپ پر لازم ہے اور یہی آپ کے بہترین مستقبل کے ضامن ہے۔ اس موقع پر سابق انٹر نیشنل باکسر محمد صدیق قنبرانی، عبدالغنی درویش، رستم بلوچ، سائوتھ باکسنگ کے صدر رسول بخش،سیکریٹری عبدالرزاق موجود تھے۔ باکسنگ کیمپ میں ریکارڈ 80 سے زائد انڈر 14 کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ قومی کوچز عبدالخالق، لعل محمد، عبدالرحیم بابا باکسرز کوتربیت دے رہے ہیں۔ کیمپ4 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر دو نمائشی مقابلے منعقد کرائے گئے جس میں عبید نے رمضان کو0-3سے امین قنبرانی نے واجد کو 1-2 سے ہرادیا۔
تازہ ترین