مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان بورڈ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ سمیت تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلئے تعلیمی بورڈ مردان کے ا سسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد آیاز کے خلاف کچھ عرصے سے فیس بک پرجعلی آئی ڈی کے ذریعے بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دی جاتی تھیں جس کے خلاف اس نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی سٹی پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تحقیقات کرکے مبینہ ملزم نواب علی کو شیخ ملتون سے گرفتار کرکے ان کے خلاف 419,506اورٹیلی گراف ایکٹ 25Dکے تحت مقدمہ درج کرلئے مبینہ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔