ٹھٹھہ( نا مہ نگار )سنیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ کیٹی بندر منصوبہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا اور سی پیک میں اس مںصوبے کی شمولیت سے سندھ کےعوام کا دیرینہ مطالبہ اور بینظیر شہید کا خواب پورا ہوگا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حمایت کی ہے لیکن چھوٹے صوبوں کے خدشات کو دور کرنا چاہیے سی پیک میں سندھ کے تین منصوبوں کراچی سرکلر ریلوے، دھابیجی صنعتی زون اور کیٹی بندر منصوبے کی شمولیت سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی یہ سندھ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ کی کوششوں کا نتیجہ ہے یہ منصوبہ ہمیں پورے خطے سے منسلک کردے گا کیٹی بندر منصوبے میں بندرگاہ، پاور پلانٹ، سیاحت ، ایکوٹوئرزم کو شامل کیا جائے گا، پاور پلانٹ میں تھر کا کوئلہ استعمال کریں گے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ 2015 میں سینٹ میں سب سے پہلے کیٹی بندر منصوبے کے لیے قرارداد ہم نے پیش کی تھی کیٹی بندر میں جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے لیے قدرتی گہرائی موجود ہے ۔ب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اجرک کے تحفے پیش کیے۔