سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈیڑھ کلو چرس بر آمد کرکے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔ حاجی پورہ کے علاقہ کے رہائشی شمس سے120، رنگ پورہ کے علاقہ سے ضیا الرحمن سے 521، کینٹ کے علاقہ کلمہ چوک سے عدنان سے 230 ،صدر سیالکوٹ کے علاقہ اکبر آبادکے قمر حسین سے 400، تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ جنڈو روڈ سے سندرسے 130 گرام چرس بر آمد کرکے پولیس نے ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔