ساہیوال ......ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے جنگل میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، فائرنگ سے 4پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان نے دسمبر میں ساہی وال کے ایک ٹھیکیدار کو اغوا کر کے قتل کردیا تھا ، ملزمان نے ٹھیکیدار کے اہل خانہ سے 8 لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ سے اعجاز ، رمضان اور نامعلوم ملزم ہلاک ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی اور 3 کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔