ملتان ،بہاولپور،احمدپورشرقیہ(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) سر دی بڑھتے ہی گیس پریشر کم،ایل پی جی مہنگی ہو گئی جس سے لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئےملتان میں شہریوں نے مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کے خلاف ملتان گلزیب کالونی ،جیل موڑ وہاڑی روڈ کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شیخ یونس کی قیادت میں خواتین نے نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی سے گھروالوں کے لئےکھانا تیار نہیں کرسکتیں جبکہ لکڑی اور ایل پی جی گیس استعمال کرنے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہورہاہےاس موقع پر مظاہرین نے وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس سے مطالبہ کیا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائےعلاوہ ازیں بہاولپور اندرون شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے شہریوں نے کہاکہ عموما رات اورصبح کے وقت گیس کاپریشر انتہائی کم ہوتاہے جس کی وجہ گھریلوخواتین کوکھانے پکانے میں شدید دشواری کاسامناکرناپڑتاہے۔ محلہ عام خاص اوربیرون فریدگیٹ کے علاقو ں میں توگیس نہ ہونے کے برابرہوتاہےاسی طرح احمدپورشرقیہ محلہ اسلام پورہ ، محلہ عباسیہ ، شاد ما ن کالونی، قلند ر کالونی، راؤ کالونی، اورمحلہ شکاری میں صبح کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہو تا ہے ۔ جس پر ناشتہ بنا نا نا ممکن ہو گیاہے۔ جبکہ دن میں کئی مرتبہ گیس بند بھی کر دی جا تی ہے۔ گیس نہ ملنے سے صارفین مجبوراً لکڑی اور ایل پی جی گیس پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔ دوکانداروں نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی من ما نا اضافہ کر دیاہے۔ اور ایک سو دس روپے سے لے کر ایک سو بیس روپے فی کلو تک فروخت کی جار ہی ہے۔ مگر شہر ی مجبوری کے باعث مہنگے داموں لکڑی اور ایل پی جی خر ید کر کھا نا پکانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں محمد طاہر ، ارشاد، زین العابدین نے اعلیٰ حکام سے گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔