شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے نیب پنجاب کے مطالبے پر ہسپتال میں پرچی فیس کے ذریعے اکٹھی ہونیوالی رقم کے بارے میں رپورٹ تیار کرکے نیب پنجاب کے حکام کو بھیج دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہسپتال میں کافی عرصہ سے آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں سے ایک روپیہ فی مریض فیس لی جاتی ہے جس کے مقابلے میں ہسپتا ل میں ہونیوالے طبی معائنوں کے اخراجات بہت زیادہ تھے یہ رقم ایک بکس میں اکٹھی ہوتی ہے اور ایم ایس اور ایڈیشنل ایم ایس اس فیس کی بھی معافی دینے کے مجاز ہیں روزانہ پرچی فیس سے جمع ہونیوالی رقم کا اندراج کیا جاتا ہے جس میں سے 45فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے 35فیصد رقم ڈاکٹروں کا حصہ ہوتی ہے۔ جو انہیں تقسیم کی جاتی ہے اور 20فیصد رقم سٹاف میں تقسیم کی جاتی ہے اس سلسلہ میں نیب پنجاب کو بھیجی جانیوالی شکایت بے بنیاد ہے ۔