سکھر(بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ محض7لاکھ روپے کے عوض اربوں روپے کا کالادھن سفید نہیں کرنے دینگے،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مسترد کرتے ہیں۔ نوازشریف نے وفاق اور سندھ کا تنازع ختم کرانے کے مطالبے کا مثبت جواب نہیں دیا، ان کی ٹیم میں موجود کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ وفاق اور سندھ کے درمیان مسائل کو حل کیا جائے، ان مسائل کے حل کے لئے میاں نواز شریف کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے،پنجاب میں داعش کی بھرتیوں پر پنجاب حکوب کی صوبائی حکومت خاموش ہے۔ میاں نواز شریف کو بار بار کہہ چکا ہوں کہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ سندھ اور وفاق میں جو تنازع ہے اسے ختم کیا جا سکے۔لیکن تاحال میاں نواز شریف نے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی کردار ادا کیا ہے،پاکستان خطے میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، پاکستان کو سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ، پاکستان خطے میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، ہمیں بیٹھ کر دیکھنا چاہیئے کہ خطے میں امن کے لئے کیا کیا جائے،سعودی عرب ہو یا ایران یا دیگر اسلامی ممالک پاکستان کو دیکھنا چاہیئے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے،ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ مسلمانوں کو کیا سوچ کر آگے بڑھنا ہے،وہ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے نواز حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی شدید مخالفت کرتے ہیں،7لاکھ ٹیکس کے عیوض اربوں روپے وائیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ٹیکس اسکیم کی پالیسی کی منظوری کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک موجود ہے، وہاں داعش میں بھرتی کی باتیں ہوری ہیں جبکہ پنجاب حکومت اس اہم ترین معاملے پر خاموش ہے اور وزراء بھی متضاد بیانات دے رہے ہیں۔