ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار ) مئیر کارپوریشن ڈی جی خان کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا حکم نامہ جاری خط وکتابت اردو میں ہو گی ۔میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے دفاتر میں تمام تر خط و کتابت کے لئے اردو زبان کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا گیا ۔ ہر سطح پر خط و کتابت اور محکمانہ امور سے متعلق تما م تر کاروائی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے قومی زبان اردو استعمال کی جائے گی۔نوٹیفیکشن جاری کردیا گیاہے۔ مئیر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشین کے تحت میونسپل کارپوریشن کے تمام برانچوں کے سربراہان کو ہدیت کی ہے کہ آئندہ تما م دفتری خط وکتابت اردو زبان میں کریں۔