سرگودھا( ملک محمد اصغر سے)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سرگودھا کے سالانہ انتخابات کے لئے 530 سے زائد ووٹر ز کو نا اہل قرار دے کر پنجا ب با ر کو نسل نے ووٹنگ لسٹ سے ان کا نا م خا ر ج کر دیا، 14 جنو ر ی کو ہو نے والے الیکشن میں اب 1650 ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعما ل کر یں گے۔ الیکشن بورڈ کے رکن شا ہد نذ یر خا ن ایڈ و و کیٹ کے مطابق پنجا ب بار کونسل نے ایسے ووٹر ز جو پریکٹس نہیں کر تے، نا د ہند ہ ہیں، سرکا ر ی وکیل ہیں یا جنہو ں نے اپنے ذمہ واجبات ادا نہیں کئے جبکہ سرگودھا کے علا و ہ دیگر تحصیلو ں میں بھی ان کا ووٹ مو جو د ہے دوہر ے ووٹ کے باعث ان تما م وکلا ء کو نااہل قرار دے کر ووٹر لسٹ سے ان کا نا م خا ر ج کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی صدارت کے لئے راؤ فضل الر حمن اور ملک شفقت عبا س اعوان کے درمیا ن کانٹے دا ر مقابلہ ہو گا جب کہ نائب صدارت کے لئے محتر مہ عصمت زہرہ، اکبر بھٹی، اصغر حیات سو ہی جبکہ جنر ل سیکرٹری کے لئے وسیم سلیم ڈوگر اور رانا محمد عا بد کے درمیا ن انتہا ئی دلچسپ مقابلے کی تو قع ہے۔