ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کارپوریشن کے پہلے اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، تحریک انصاف نے اطلاع نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا تاہم لیگی کارکن مناک ر واپس لے آئے، مئیر نوید ارائیں نے کہا کہ مسال سے آگاہ ہیں، شہر کو خوبصور بنائیں گے جبکہ ضلع کونسل میں بھی ارکان صفائی و پانی کے مسائل پر پھٹ پڑے ،ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری نے کہا کہ ضلع کی تعمیرو ترقی میں ملکر کوشش کریں گے تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کے پہلے اجلاس میں اراکین نے اطلاع نہ دینے پر ہنگامہ کیا،پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا لیگی ارکان کے منانے پر واپس آگئے۔ اراکین نے سیوریج کے مسائل کے ساتھ ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے، افسران کے گھروں میں کام کرنیوالے والے عملہ صفائی کی بڑی تعداد کو فیلڈ میں لایا جائے اور ڈی او سالڈ ویسٹ خواجہ محمد انور اور فہیم لودھی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کا مطالبہکیا گیا ۔اجلاس میں ٹائونز میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے ٹینڈرز کو روکنے اور پرانی تاریخوں میں ترقیاتی سکیموں کے ورک آرڈر جانے کرنے پر بھی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے آئے تاہم انھوں نے میئر نوید آرائیں کو آئندہ اجلا س میں بروقت آنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ ملتان کی ترقی کیلئے سب ملکر چلیں گے صفائی، قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا سمیت تمام مسائل سے آراکین آگاہ ہیں ملکر شہر کو خوبصورت بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیلئے الگ کمپلکس بنایا جائے گا جہاں پر ہال سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی افسران میونسپل کارپوریشن سے توقع ہے کہ ملتان کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی میئر منور احسان قریشی اور سعید احمد قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کی تعمیر و ترقی میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور آئندہ اجلاس میں اراکین کو بروقت اطلاع اور اجلاس ٹائم پر ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین سلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملتان کی تعمیر و ترقی میں تعاون کرے گی تاہم جو اپوزیشن کا کردار ہے اس کو بھی نبھائے گی انہوں نے ایوان میں قرار داد پیش کی کہ ڈپٹی میئر کی سیٹیں اسٹیج پر میئر کے ارد گرد لگائی جائیں۔ اجلاس میں منور علی قریشی، واصف محمود بٹ، ماسٹر سعید انصاری، جلیل خان بابر، منور علی قریشی، چوہدری عبدالستار، رفیق، ملک فاروق بھٹہ، جاوید آرائیں، ملک لطیف میتلا، محمد طفیل، اظہر عباس، زاہد بشیر قریشی، اکبر لانگ، محمد رحیم، چوہدری جہانزیب، ثروت خان سمیت دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن ملتان کی خاتون ممبر قربان فاطمہ اور چیئرمین شیخ طاہر نے کہا ہے کہ پہلے اجلاس میں تحریک انصاف کے منتخب ارکان اور چیئرمینوں کو نظر انداز کیا اور ہمیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا انہوں نے کہا ہے میئر ملتان کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی اور اپوزیشن کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ وگرنہ تحریک انصاف کے کارکن میئر ملتان اور چیف آفیسر کے کمروں کی تالا بندی کریں گے اور انکے کمروں کا گھیرائو کرکے شدید احتجاج کیا جائےگا دریں اثنا ضلع کونسل کے پہلے تعارفی اجلاس میں اراکین شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، گڑوں کے پانی جیسے مسائل پر پھٹ پڑے اور جنگی بنیادوں پر ضلع کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے تنقید کو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاخر ایک برس بعد بادشاہ کو بلدیاتی نمائندوں کے ایوان میں اکھٹے ہونے موقع فراہم کردیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسران کو اپنے رویےدرست رکھنے اور ضلع کی تعمیر و ترقی میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی کہ دیا گیا۔ گذشتہ روز رضا ہال میں ہونے والے اجلاس میں ضلع کونسل چیئرمین دیوان عباس بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کی تعمیر و ترقی میں ملکر کوشش کریں گے۔ اراکین کو اپنے اپنے علاقوں کے صحت و صفائی اور سیوریج کے مسائل پر چیئرمین نے تعاون کا یقین دلایا۔ سابق چیئرمین ضلع کونسل مجاہد علی شاہ، غلام دستگیر اٹھنگل، ڈاکٹر حمیدہ خانم، اقلیتی ممبر جمیز ٹون نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور تجاویز پیش کیں۔ واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایوان میں رسہ کشی کے بجائے مکمل مشاورت کے ساتھ اجلاس چلائیں گے۔ وائس چئیرمین ملک ذوالفقار ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام اراکین اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی اس پلیٹ فارم پر کریں تاکہ ان کو حل کرایا جا سکے۔اس موقع پر عبدالمجید، ملک ذوالفقار کھاکھی،چوہدری شبیر، خاتون ممبر طاہرہ اشرف، ارشد، مشتاق بلوچ، فیض رسول، اے ڈی خان ساجد لنگاہ نے بھی خطاب کیا۔