• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، چترال،سوات اور چکوال میں بارش

Rain Snowfall Likely In Upper Parts Of Country
طویل خشک سالی کے بعد ملک میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے،آزاد کشمیر، چترال،سوات اور چکوال میں بارش جبکہ پشاور، اسلام آباد اور چنیوٹ میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

نانگا پربت،بابوسرٹاپ اور بٹوگا ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظفرآباد کی وادی لیپہ،گریز، وادی نیلم کے پہاڑوں اور مری میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔

ادھر چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ آج سے سرما کی اچھی بارشوں کا آغاز شمالی علاقوں سے ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال سے شروع ہونے والی بارشیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں تک پہنچیں گی۔ بارشوں کا سلسلہ 4 سے 5 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں اس بارش سے جان پڑجائے گی۔
تازہ ترین