• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کےپیش نہ ہونے پر ہائیکورٹ برہم ،6جنوری کو طلبی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے کئی بارعدالتی احکامات کے باوجودپیش نہ ہونےپر کمشنرملتان ڈویژن پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئےاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو6 جنوری کو عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات ملتان کے آغاعابدرضا کی درخواست توہین عدالت پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھاکہ اس کے والدکو آفیسرز کالونی میں 9 کنال زمین کی الاٹمنٹ ہوئی لیکن قبضہ نہیں دیاگیا جس پرفاضل عدالت سے رجوع کیا گیا تو16 سال قبل دادرسی کے احکامات دئیے گئے لیکن آج تک کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اورجس وقت تنازع شروع ہوا اس کےو الد کی عمر 38سال تھی اوراب اس کے بیٹے کی عمر 38 سال ہوگئی ہے جس پر کئی مرتبہ کمشنر ملتان کو طلب کیا گیا لیکن وہ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے ہیں اوران کوجائز حق سے محروم رکھاجارہاہے۔
تازہ ترین