کراچی(نیوز ڈیسک) نیو ایئر پر جہاں دنیا بھر میں جشن کی تیاریاں کی جارہی تھیں وہیں پاکستان اور بھارت کے ہیکرز ایک دوسرے کے ممالک کیخلاف ہیکنگ میں مصروف تھے۔ بھارتی ہیکرز نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کے اسلام آباد ، پشاور، ملتان اور کراچی ایئرپورٹ کی ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، مذکورہ دعویٰ ’’الون انجیکٹر‘‘ نامی پاکستانی ہیکرز کی جانب سے بھارتی این ایس جی کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کرنے کے بعد سامنے آیا ہے،بھارتی ہیکرز کے مطابق پاکستانی ایئرپورٹس کی ویب سائٹس کو’’ ان لاک ‘‘ کرنے کےلیے رقم بھی طلب کی گئی ہے۔