ملتان(سٹاف رپورٹر)نیب ملتان جی پی او کرپشن کیس میں مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے یاد رہے کہ نیب ملتان نے جی پی او سیونگ اکائونٹ میں ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ فراڈ کے الزام میں 18مارچ کو جی پی او کےسینئر افسران لیاقت علی،ابرار احمد،شاہد بشیر اور شیر باز خان کے مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم شیر باز خان پرائیوٹ شخص اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے مفرور اور بیرون ملک روپوش تھا جس کے پاکستان آنے کی اطلاع پر نیب نے ٹیم تشکیل دیکر گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر لیا ہے