ملتان(سٹاف رپورٹر) فو ڈاتھا رٹی کی ٹیم نے ملتان کےمختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ کی۔اس دوران ٹیم نےغلہ منڈی میں کارروائی کر کے مرچ مصالحہ جات چکی کو ناقص اجزاء کے استعمال پر25000 روپے جرمانہ کرتے ہوئے چکی سے مرچ مصالحہ جات،پسی ہوئی ہلدی ، لال مرچ اور دھنیاکے مختلف نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوای دیئے جبکہ دوسری چکی سےمن گلی سڑی ناقص ، مضر صحت اورغیر معیاری مرچوں کو ضائع کر دیاگیا اوربوسن روڈملتان پر واقع سوئیٹس اینڈبیکرزکو ناقص صفائی پر 3000ہزار روپے جرمانہ کیا ۔مزید کاروائی کرتے ہوئے بہاری کالونی،نیوملتان ،بوسن روڈاوراڈابستی ملوک میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔