ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان نےمسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر عرصہ دراز سےبند تین ٹرینوں کی بحالی کی تجویزریلوے ہیڈکوارٹر ارسال کردی ہے،ان ٹرینوں میں ملتان کراچی کے درمیان چلنے والی شاہ رکن عالم ایکسپریس ،ملتان راولپنڈی چلنے والی تھل ایکسپریس اور ملتان فیصل آباد چلنے والی ٹرین شامل ہیں،ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر سے منظوری ملنے کے بعد مذکورہ ٹرینیں دوبارہ بحال کردی جائیں گی،دریں اثنا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کا معاہدہ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے،ذرائع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے اور مذکورہ نجی کمپنی جمیل اینڈ سنز کے معاملات کافی بگڑ چکے ہیں،دوسری طرف ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ نجی کمپنی نےاپنے واجبات جلد ادا نہیں کئے تو معاہدہ منسوخ کرنے پر غور کیا جائے گا ۔