• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف کامیونسپل کارپوریشن میں حزب اختلاف میں بیٹھنے کا اعلان

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نےمیونسپل کارپوریشن میں حزب اختلاف میں بیٹھنے کا اعلان کردیا، رانا امان اللہ اپوزیشن لیڈر جبکہ چوہدری سجادحیدر اورشاہدہ اقبال ڈپٹی اپوزیشن لیڈرہوں گے اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی کے راہنما لالہ اسد اللہ پاپا اورتحریک انصاف کے رہنما رانا فیصل رؤف نےمشترکہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین رانا امان اللہ، لقمان خالد لون، چوہدری سجاد حیدررضا، شاہدہ اقبال شیخ، اسلم سندھوکےعلاوہ پیپلز پارٹی کےسینئر راہنما شیخ محمداقبال، مسرت خلجی، خالد اسلام ڈار، چوہدری ارشاد اللہ سندھو، صابر باجوہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین