گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میٹرک کے ناقص رزلٹ اور سکول میں پڑھائی پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کا سکول چھوڑجانے پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے گوجرانوالہ ضلع بھر کے14 سکو لو ں کے سربراہوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ، 14ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری سکول پنجاب کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔