سرگودھا(نامہ نگار) انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 35سال سزا اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے لاری اڈا کے قریب سے 24 جولائی 2016 کو ملزم نیاز سے دو خود کش جیکٹیں اور ایک پسٹل برآمد کر کے اس کے خلاف دہشتگردی اور بارود رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم سرگودھا میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے آیا تھا جس کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دہشتگردی کی دفعہ کے تحت 14 سال، بارود برآمدگی کی دفعہ کے تحت 14 سال اور ناجائز اسلحہ برآمدگی کیس میں 7 سال قید کا حکم سنایا ہے۔