• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر ملتان کے ممتا ز آباد اور گلشن مارکیٹ دفاتر میں شعبوں کی منتقلی کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان نے ممتا ز آباد اور گلشن مارکیٹ میں واقع دفاتر میں ایک بار پھر شعبوں کی منتقلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،اکائونٹس اور آڈٹ برانچوں کو ممتاز آباد میئر آفس سے گلشن مارکیٹ آفس منتقل کرنے جبکہ گلشن مارکیٹ سے شعبہ پلاننگ کو ممتاز آباد شفٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، واضح رہے کہ قبل ازیں گلشن مارکیٹ کے آفس میں دونوں ڈپٹی میئرز کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ریگولیشن برانچ، پلاننگ برانچ اور سروسز برانچ کو شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین