• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2016ء کے دوران سرگودھا میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

سرگودھا(نامہ نگار) 2016ء کے دوران سرگودھا پولیس کی کارکردگی مثالی رہی۔ جرائم کی شرح میں گذشتہ سال کی نسبت خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف مقدمات میں ملوث 13 ہزار ملزمان جبکہ ایک ہزار سے زائد عادی مجرمان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سال2015اورسال2016کے جرائم کا تقابلی جائزہ بتاتا ہے کہ سال 2016میں قتل کے مقدمات میں11فی صد ، اقدام قتل میں9فی صد ، ڈکیتی میں 68فی صد، کار/دیگر وہیکل چوری میں 10فی صد، استحصال بالجبر میں 17فی صد ، مویشی چوری میں37فی صد ، نقب زنی میں15فی صد جبکہ سرقہ عام کے مقدمات میں16فی صد کمی واقع ہوئی ہے ۔ ضلع سرگودھا میں سال 2016 میں 73گینگ پکڑے گئے اور ان سے کل285مقدمات ٹریس ہوئے جن میں کاریں، سینکڑوں موٹرسائیکلوں اور مال مویشی، طلائی زیوارت کل مالیتی 3کروڑ 62لاکھ روپے ہےجبکہ مجموعی برآمدگی 29کروڑ6لاکھ39ہزار روپے بنتی ہے ۔نیزان گینگز کے گرفتارملزما ن سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
تازہ ترین