ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ پروفیشنلز ونگ ضلع ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر راؤ حبیب پاشا نے کہاہے کہ میئر ملتان نوید الحق ارائیں ملتان کی ترقی کیلئے دن رات کام کریں گےاور ملتان کو مسلم لیگ کا قلعہ بنائیں گے،راہداری منصوبے کی راہ میں آنے والی مشکلات کو دور کرنا اور اس کو پایا تکمیل تک پہنچانا لیگی حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اجلاس میں فرحان انصاری،ناصر کمبوہ ،حاجی طاہر ،شیخ شوکت،محمود خان، ڈاکٹر شہزاد،اویس بخاری،طاہر شہزاد،محمد نجیب ، احمد حسن،راو صہیب شریک تھے۔