لاہور( نیوزرپورٹر)احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تین ڈائریکٹروں کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے،عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت13جنوری تک ملتوی کردی، گزشتہ روز احتساب عدالت میں سماعت کے دوران پیپکو کے سابق ایم ڈی طاہر بشارت چیمہ سمیت چھ ڈائریکٹر پیش ہوئے تاہم راجہ پرویز اشرف سمیت تین ڈائریکٹر حاضر نہ ہوئے ۔ عدالت نے سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ نیب نے گیپکو میں 400سے زائد غیر قانونی بھرتیوں پر چالان احتساب عدالت میں جمع کر ارکھا ہے ۔